سندھ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر پری پول ریگنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، سلیمان سروری ایڈوکیٹ

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے صوبائی راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر پری پول ریگنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور من پسند امیدواروں کو جتوانے اور ٹی ایل پی امیدواران کو میدان سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 میں ہمارے امیدوار سعید رندھاوا کے کاغذات نامزدگی بلا جواز مسترد کر دئیے گئے ہیں جس پر سونے پہ سہاگہ یہ کہ فارم مستردکرنے کے بعد ہمارے امیدوار کو آر او علی شر جمالی نے آرڈر کی کاپی دینے سے انکار کر چکے جس کی بناء پراب ہمارے امیدوار کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ اس انتخابی عمل سے دور رہے ورنہ خطرناک نتائج بھگتنے ہونگے انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری آر او این اے 207 کے سائے تلے اس پری پول دھاندھلی کا نوٹس لیں اور انتخابی عمل کو شفاف بنائیں۔