�) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے،حکومت مہنگائی،بے روزگاری کاخاتمہ کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے،چودھری جعفراقبال

قائداعظم اور علامہ اقبال نے قیام پاکستان کیلئے انتھک محنت کی،اس وقت بھی ملک کی تعمیر وترقی قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،بیگم عشرت اشریف مسلم لیگی رہنما

اتوار 24 مارچ 2024 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماو سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمدجعفراقبال اور صوبائی رکن اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو ملکی تعمیر وترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی،حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے کاپختہ عزم رکھتی ہے جس کی تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ملک سے انتشار اور انار کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا،قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے بدامنی کوبڑھاوا دینے میں کامیاب نہیں ہونگے،بانی پی ٹی آئی آئی کہتارہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائونگا لیکن پھر یوٹرن لے لیا۔

انہوںنے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں وطن سے محبت کرنے کا درس دیتا ہے، وطن عزیز ہماراے آبائو اجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں چاہئیے کہ ہم دل و جان سے وطن کی ترقی کیلئے محنت کریں،جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہم پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کرسکتے ہیں،وطن عزیز کو حاصل کرنیوالے عظیم اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز سے محبت کا تقاضا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے سخت محنت کریں اور اقوام عالم میں اس کے وقار میں اضافہ کریں،پیارے وطن سے کئے گئے تمام وعدے وفا کریں اور اس کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں،ملک کی تعمیر قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، باہمی نفرتوں کے خاتمے سے ہی فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، ہمیں ایک دوسرے کو پیار ومحبت کا درس دینا چاہئیے۔

مسلم لیگی رہنماچودھری محمد جعفراقبال اور بیگم عشرت اشرف نے کہاکہ 23مارچ یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن ہے جس دن ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور ان کے دیگر ساتھیوںکو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے انتھک محنت کیں،اگر آج ہمیں ایک آزاد اسلامی ملک پاکستان حاصل نہ ہوتا تو ہمیں ہندوئوں کی غلامی میں رہناپڑتا۔انہوںنے کہاکہ قائد میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف ہی ملک میں موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اب ملک میں سیاسی استحکام آئیگا جو پائیدار قیام امن، معاشی ترقی اور درپیش مسائل کو حل کرنے میں اہم ترین اور معاون ثابت ہوگا۔