آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

اتوار 24 مارچ 2024 18:10

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر او رملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 31، سٹی 20)، باچا خان ایئرپورٹ 01،پنجاب: بھکر 18، جھنگ 13، فیصل آباد 12، حافظ آباد، جوہرآباد، سرگودھا 04، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ٹی ٹی سنگھ 03، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو 02، ملتان ایئرپورٹ، قصور، نور پور تھل ، ساہیوال 01، بلوچستان : بارکھان میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوابشاہ 39، چھور، لسبیلہ ،حیدر آباد، پڈ عیدین ، مٹھی اور سکرنڈ میں 38گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔