iبلاول بھٹو زرداری کا ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

ض*رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باددی ہے ،اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے،ہولی جیسے تہوار صرف ایک برادری نہیں بلکہ وسیع تر معنوں میں معاشروں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں،اس طرح کے تہوار لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی مساوات، انصاف اور اجتماعیت میں یقین رکھتی ہے،ہم قائد اعظم، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں،ہمارے قائدین کا ہر شہری کے حقوق کی بلا امتیاز حمایت کرنے کا غیر متزلزل عزم ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آئیے آج ہم ثقافتی اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر بھائی چارے اور دوستی کے جذبے کو اپنائیں،یہ تہوار سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔