ھ*نااہل حکمرانوں کے غلط فیصلے اور عدم توجہی ماحول کی تباہی کا بڑا سبب ہیں: سراج الحق
ًقانون سازی کے ذریعے کمرشل علاقوں میں بھی پودے لگانا ضروری قرار دیا جائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
اتوار 24 مارچ 2024 20:15
(جاری ہے)
جماعت اسلامی گرین، کلین، کرپشن فری پاکستان کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
ہر پاکستانی سالانہ ایک پودا لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن اور ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی نے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز ٹری فار آل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمود قریشی کے تعاون سے کیا۔ شاہد تبسم اور ان کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی اداروں کے مطابق دنیا میں فضائی آلودگی سے ہرسال 70 لاکھ افراد کی موت ہورہی ہے اور اس سے دنیا میں 50 کھرب ڈالر سالانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تنزلی سے ہر سال پاکستانی معیشت کو تقریباً پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اوردس لاکھ لوگ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیںجس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔اس نقصان میں قحط سالی سے زرعی زمین میں کمی اور اس کا غیر زرعی استعمال، مناسب پانی کی کمی، صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل، جنگلات کا کٹاؤ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات شامل ہیں۔ یہ صورت حال اس قدر بگڑنے لگی ہے کہ یہ اب ملک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔معاشی اور سماجی وجوہات کی وجہ سے دیہات سے شہروں کی طرف نقل مکانی نے بھی پاکستان میں ماحولیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس بڑی تعداد میں نقل مکانی نے شہروں میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو آباد کر دیا ہے، جس نے شہری ڈھانچے اور سہولیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی شہری آبادی سے فضائی آلودگی اور صحت و صفائی کے خطرناک مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ حکمران اشرافیہ کی ناقص پالیسیوں اور فیصلوں کی بدولت، باغات کا شہر لاہور درختوں سے خالی ہوکر ’اسموگ ٹریپ‘، کراچی ’ہیٹ ٹریپ‘ اور اسلام آباد ’پلوشن ٹریپ‘ بنتا جارہا ہے۔ کراچی، لاہور، میں آلودگی کی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ کراچی میں سالانہ 10 لاکھ افراد فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کرانے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں انسان پانی کی کمی کا رونا روتے ہیں۔ دوسری جانب گندہ پانی سمندر کو بھی آلودہ کررہا ہے۔ شہروں میں بڑھتی ہوئی تعمیرات اور نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹوں کا بڑھتا ہوا استعمال اور کوڑا جلانے سے فضا میں مضر صحت گرد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کہ آئیے یہ عہد کریں کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہر کام کو ماحول دوست بنائیں گے اور اس خوبصورت قدرتی نظام کو امانت سمجھ کر اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ حکومت شجرکاری پر تو جہ دے، ماحول کو بچائے، ہر شخص سال میں ایک پودا لگائے۔ شجرکاری، ماحول کو ابتدائی سطح پر نصاب کا حصہ بنایا جائے۔پانی ضائع ہوتا ہے، زراعت کے لیے پانی کی شدید کمی ہے۔ علماء عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ پودا لگانا حضور کی سنت، جماعت اسلامی قوم کو اپیل کرتی ہے کہ آئیں مل کر ماحول کو خوبصورت بنانے کا عزم اور جدوجہد کریں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.