uاین ایف سی دیرینہ مسئلہ ہے اسے حل ہونا چائیے ، نثار کھوڑو

میثاق جمہوریت ہو یا ایڈمنسریشن انہیں بھی سخت ہونا چاہیے،ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کا قومی ہیرو مان لیا جائے،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ این ایف سی دیرینہ مسئلہ ہے اسے حل ہونا چائیے ۔ میثاق جمہوریت ہو یا ایڈمنسریشن انہیں بھی سخت ہونا چاہیے،ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کا قومی ہیرو مان لیا جائے ۔وہ حیدرآباد میں علی نواز شاہ رضوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر صغیر قریشی، علی نواز شاہ رضوی، آفتاب خانزادہ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں بھرپور جلسہ کرکے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں کہ جب قوم نے اسپلیٹ مینڈیٹ دیا تو دو پارٹیوں نے حکومت بنائی وہ پاکستان جو 8 ماہ سے چھینا ہوا تھا اس کو واپس لینے کے لیے ہم نے کوششیں کی پیپلز پارٹی نے وزارت مانگے بغیر اکثریت بنائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آ صف زرداری نے 18 ویں ترمیم میں جو کردار ادا کیا اس جمہوری نظام کا دفاع کرتے ہوئے وہ اسمبلی کا وقت پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آ ئیں میں این ایف سی کے بارے میں لکھا ہے کہ آ بادی کے لحاظ سے ریسورس ڈسٹریبیوشن بڑھ سکتا ہے ۔ این ایف ایوارڈ 2025 ء آ نا ہے اس دیرینہ مسئلہ حل ہونا چاہیے ۔ 17 وازارتیں جو صوبوں میں آ ئی ہیں انہیں ختم کرکے پیسے بچائیں اگریہ ختم ہو تو تین سو ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے وزراء نے عوام کی وجہ سے تنخواہیں لینا چھوڑ دیں ہیں ، جس حکومت کی وجہ سے ہم تنہائی میں گئے اس کو بہتر کرنے میں وقت درکار ہے۔ ہم پرائیویٹ سیکٹر میں زمینوں کو آباد کریں گے اور پھر ہاریوں، کسانوں کے حوالے بھی کریں گے۔ زمینوں کو آباد کرنا خراب بات نہیں ہے اس سے آمد نی بڑھتی ہے لیکن مقامی لوگوں کو اس آبادکاری میںشامل کیا جانا چاہئے۔