راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پارک ویو سٹی کو این او سی جاری کر دیا

پیر 25 مارچ 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2024ء) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی’’روڈا ‘‘کی طرف سے پارک ویو سٹی کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 11ہزار کنال اراضی کی رہائشی سکیم کو ریگولرائز کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔اسی طرح31ہزار کنال اراضی پر مشتمل پارک ویو سٹی لاہور شہر کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہوگا۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب صدیقی نے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رہائشیوں کو بجلی، پانی، گیس سمیت روزمرہ کی سہولتیں پہلے ہی حاصل ہیں جبکہ پارک ویو سٹی لاہور میں اسلام آباد کی طرز پر جدید ترین ڈانسنگ فائونٹین بنائے جائیں گے جبکہ سفاری پارک، بوٹینیکل گارڈن، کمرشل ڈائون ٹائون بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ اس سٹی میں ٹیچنگ ہسپتال، یونیوسٹیز اور کالجز کی تعمیر بھی عمل میں لائی جائے گی اور ان تمام منصوبوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سی ای او پارک ویو سٹی شعیب صدیقی نے کہا کہ موٹر وے اور رنگ روڈ کے سنگم پر یہ رہائشی منصوبہ جدت کا حامل ہوگا جہاں انتظامیہ رہائشیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی اور معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پارک ویو سٹی کے فیز ٹو کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے مزید شہری یہاں پر رہائش اختیار کر سکیں گے۔ شعیب صدیقی نے یقین دلایا کہ منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور انویسٹمنٹ کرنے والوں کو وقت سے قبل پلاٹوں کی فراہمی کے ساتھ پارک ویو سٹی شہریوں، اوور سیز پاکستانیوں، انویسٹرز اور ڈیلرز کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ اس موقع پر پارک ویو سٹی میں روڈا کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کی طرف سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا اور پارک ویو سٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی۔