ہمیں قیمت بڑھانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،ضروری نہیں سوئی گیس نے جتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے‘ چیئرمین اوگرا
پیر 25 مارچ 2024 21:38
(جاری ہے)
چیئرمین اوگرامسرور احمد خان نے کہا کہ اوگرا سماعت کے دوران تمام جزئیات سن کر جائزہ لے گی،ہمیں قیمت بڑھانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ،یکم جولائی سے موجودہ سماعت کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔
، یہ ریٹس من و عن منظور ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ اوگرا کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی،ایس این جی پی ایل کی طرف سے مانگی گئی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے،فروری اور نومبر میں قیمت بڑھی،گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا،دونوں کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔عوامی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ قدرتی گیس کے ذخائر میں 9فیصد سالانہ کمی اور کھپت میں اضافہ ہو رہاہے،4 سال قبل ایل پی جی 3ہزار ٹن استعمال ہو رہی تھی اب استعمال5ہزار ٹن ہو گیا ہے،6سال بعد 16ہزار ہو جائے گا،اس وقت انرجی مکس 1.3فیصد ہے،مستقبل میں انرجی مکس جو بڑھ کر 4سے 5فیصد ہو جائے گا۔پانی گرم کرنے والا گیزر 18فیصد گیس استعمال کرتے اور 82فیصد ضائع ہو جاتی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق جنوری 2023سے گیس کی قیمت 2.3گنا بڑھ چکی ہے،63فیصد گیس گھریلو صارفین کو دے کر ضائع کر رہے ہیں،گیس کی قیمتوں کی وجہ سے 2023میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی،3.1ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرتا ہے تو ایک عشاریہ سترہ ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہے جو پیداواری لاگت سے بہت کم ہے،امریکہ، یورپ سے مہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،قدرتی گیس کی موجودہ قیمت 4.2ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ایس این جی پی ایل 15ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی اور بیروزگاری پھیلے گی،ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21ارب سے کم ہو کر 16ارب ڈالر ہو چکی ہیں، ایس این جی پی ایل کا مطالبہ سراسر زیادتی ہے، چین اور بھارت میں 3اور 5سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی ہے ،پاکستان میں 15سینٹ میں مل رہی ہے،خطے کے تمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.