Live Updates

ہم رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کی دھمکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے

آج پی ٹی آئی نے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی پولیس نے درج نہیں کی، اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی راؤف حسن کی نیوزکانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2024 18:20

ہم رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کی دھمکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مارچ 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات راؤف حسن نے کہا ہےکہ ہم رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کی دھمکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، آج کچھ لوگوں نے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی،اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو متعلقہ عدالتوں سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئیے ہے جن میں پچھلے تقریباً 12 ماہ سے قید خواتین انکے اہل خانہ کے ساتھ تعاون کے لئیے کمیٹی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایجنڈے اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی- راؤف حسن نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کے سامنے حلف برداری تقریب ہوگی، جہاں وہ حلف اٹھائیں گے، اڈیالہ جیل کے سامنے ہماری سیاسی قیادت جو پارلیمنٹ میں ہیں یا نہیں ہیں تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران اڈیالہ جیل کے سامنے بیٹھیں گے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

اس احتجاج کا مقصد ناانصافی اور ظلم وجبرکو اجاگر کرنا ہے، اور لوگوں اور میڈیا کی اس جانب توجہ بڑھانا ہے،انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے، عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، عمران خان پر تمام کیسز جعلی اور فراڈ کیسز ہیں۔ راؤف حسن نے کہا کہ ایک کیبنیٹ ممبر کی بیگم صاحبہ نے ایچیسن کالج میں بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی جو کالج انتظامیہ نے ماننے سے انکار کیا گورنر صاحب نے ایچیسن کالج کے قوانین کے خلاف  فیس معاف کروائی جس پر احتجاجاً ایچیسن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے - آج کچھ لوگوں نے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی بالکل ویسے جیسے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج نہیں کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروانے جائینگے اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو متعلقہ عدالتوں سے رابطہ کریں گے۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف ہم نے قرارداد منظور کی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے یہ ایف آئی آرلانچ کی جائیں گی، ہم تھانوں میں بھی مقدمہ درج کرانے کیلئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات