ی*پاکستان سنی تحریک و اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ محفل نعت

sبسلسلہ نور قرآن و یوم پاکستان کا قادری ہاؤس میں انعقاد ۷رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں ہم اللہ پاک کی تمام نعمتوں کا شکر ادا کریں تو بھی کم ہیں،ثروت اعجاز قادری د*تلاوت کلام پاک ہماری روح میں مزید نور پیدا کر دیتی ہے،بلال سلیم قادری ی*ہم سب کو دنیا سے زیادہ آخرت کی تیاریاں کی فکر ہونی چاہیے، سید شاہ عبدالحق قادری

پیر 25 مارچ 2024 20:50

‘کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان سنی تحریک و اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ محفل نعت بسلسلہ نور قرآن و یوم پاکستان کا قادری ہاؤس میں انعقاد کیا گیا۔محفل میں علمائ مشائخ نعت خواں اور عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سالانہ محفل سے ثروت اعجاز قادری،بلال سلیم قادری،سید شاہ عبدالحق قادری،جاوید شاہ جیلانی،اشرف گورمانی نیفکر انگیزخطابات کیے جبکہ عبداللہ خلیل قادری،سید فرقان قادری،حافظ طاہر قادری،احمدرضا قادری، ثقلین رشید،جنید قاسمی،کامران قادری،عتیق الرحمن،فہد غوث قادری،ذیشان قاسمی نے گل عقیدت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور پیش کیا۔

فیروز کامدی،خواجہ خرم سیٹھی تاجر رہنما کاشف صابرانی،مرزا ساجد بیگ،حسین رومی،سید عبدالعزیز،ملک شہزاد اور دیگر شخصیات نے بھی محفل میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں ہم اللہ پاک کی تمام نعمتوں کا شکر ادا کریں تو بھی کم ہیں۔اس مہینے میں اللہ پاک ہمیں گناہوں سے دورکرکے نیکیاں اور عبادت کرنے والا اپنا بندہ بنا دیتا ہے۔

اس مہینے میں سحری کرنے کا بھی ہمیں ثواب ملتا ہے اور افطار کرنے کا بھی۔اس مہینے میں روزے کی حالت میں ہم جو جو اچھے کام کرتے ہیں اس کا ثواب کئی گنا بڑا کرہمیں دیا جاتا ہے۔یہی ہمارے ائین کا بھی حصہ ہے کہ ہم شریعت اور قرآن کے حکم کیمطابق اپنی زندگیاں گزاریں نظام کو چلائیں گے۔قران پاک اللہ تعالی کی وہ کتاب ہے جس نے دنیا اور آخرت کی تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

چاہے وہ سماجی ہو ثقافتی ہو زندگی گزارنے کا طریقہ ہو کاروبار کرنے کا طریقہ کار ہو دنیا کے ہر موضوع کا اس میں جواب موجود ہے۔ہمیں اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے صاحب قرآن کے نظام کو نافذ کرنا ہوگا۔اسی میں ہم سب کی مشکلوں آزمائشوں کا حل ہے۔اسی میں ہماری ترقی کا راز ہے دونوں جہاں کی کامیابیوں کا بھی راز اسی میں ہی ہے۔آج مسلمانوں پر جو آزمائشیں ہیں وہ اللہ اور اس کے رسول اور قران سے دوری ہے۔

اب بھی وقت ہے یہ توبہ اور استغفار کا مہینہ ہے رحمت اور برکت کا مہینہ ہے۔ہمیں مل کر عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی ترقی بقائ اور سلامتی کے لیے قران کے احکامات کے مطابق نظام کو ڈھالیں گے۔اپنی زندگیوں کو بھی اسی نظام پر چلاتے ہوئے کامیابیوں کی طرف گامزن ہوں گے۔بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں نماز تراویح ایک اہم عبادت ہے۔تمام مسلمان قاری حضرات سے پورے ماہ قرآن شریف کی تلاوت سنتے ہیں۔

تلاوت کلام پاک ہماری روح میں مزید نور پیدا کر دیتی ہے۔یہ قرآن پاک کا ہی نور ہے جو ساری دنیا کو روشن کیے ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں نظام مصطفی اور پاک کتاب کے ذریعے نظام چلایا جائے تو ہر بھٹکا ہوا انسان راہ راست پر آ جائے گا۔سید شاہ عبدالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان دنیا پرست ہوتا جا رہا ہے جبکہ مسلمان کا عقیدہ ہے کہ دنیا ایک امتحان ہے۔

ہم سب کو دنیا سے زیادہ آخرت کی تیاریاں کی فکر ہونی چاہیے۔محفل میں یوم پاکستان کے سلسلے میں بھی نعت خواں نے اپنے ہی اندازمیں قومی نغمے سنا کرانے والے حضرات سے خوب داد وصول کی۔محفل پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔انے والے حضرات کے لیے پانی اور شربت کی سبیل کا بھی محفل میں انتظام کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر لنگرلنگر سے انے والے حضرات کی تواضع کی گئی۔ثروت اعجاز قادری نے محفل میں آنے والے تمام علمائے مشائخ عوام اہلسنت کارکنان رہنماؤں کاشکریہ ادا کیا کہ ہر سال وہ اس محفل میں تشریف لاتے ہیں۔