9 عوامی میدان کیساتھ پارلیمان میں بھی جماعت اسلامی کی تواناآوازمظلوموں کی مدد،حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی اورامن وعدل کیلئے ہمیشہ گونجتی رہے گی،مشترکہ بیان

پیر 25 مارچ 2024 23:00

%کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان بشیرا حمدماندائی ،مولانا محمد ایوب منصورنے کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی بہترین خدمت وکارکردگی کامظاہرہ کریگی جعفرآباد گوادر کو ترقی دیکرکارکردگی دیانت داری وخدمات کی بنیاد پر بلوچستان حکومت میں مستقبل میں مزیدنمائندگی لے لیں گے عوامی میدان کیساتھ پارلیمان میں بھی جماعت اسلامی کی تواناآوازمظلوموں کی مدد،حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی اورامن وعدل کیلئے ہمیشہ گونجتی رہیگی۔

بدقسمتی ،ناکام حکمرانوں ،نااہل انتظامیہ کی وجہ سے حالات بدسے بدترہورہے ہیں قومی دولت چندخاندان پر خرچ ہورہی ہے کرپشن کمیشن اورٹھیکیداری نظام نے حالات بدسے بدترکر دیے ہیں،عدل وانصاف ،بہتری ،ترقی کی امید ختم ہونے کے قریب ہے عوام ناامید ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی امید کی کرن بنکر عوام کو ترقی وخوشحالی امن اور انصاف فراہم کریگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ ڈیر ہ مراد جمالی میں اجلا س سے خطاب اوروفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی ،امن اور عدل اورحقوق کے حصول ،نظام کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد پارلیمنٹ سمیت عوامی عدالت میں جار ی رہے گی۔

الیکشن نتائج تبدیل ،بدترین دھاندلی زدہ الیکشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے، مقتدرقوتوں نے دھاندلی کرکے ہرسطح پر قوم وملک اورپاکستان کو بدنام ورسواکر دیا خدارامقتدر قوتیں چند افرادکومالامال کرنے کیلئے ریاست بچانے کے نام پرقوم کو مزید تباہ نہ کریں جماعت اسلامی ہر سطح پر اس ظلم وجبر کے خلاف احتجاج جاری رکھے کی ۔ الیکشن کوکاروبار بناکر ،نتائج تبدیل کرکے ،ووٹرزکے ووٹوں کے برخلاف مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بناکر تاریخ کا بدترین متنازعہ الیکشن بناکر عوام کاالیکشن ،سیاست ،پارلیمنٹ اورجمہوریت پر سے اعتمادختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

الیکشن کمیشن ،عدلیہ ،مقتدرقوتیںاورمیڈیا اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔بلوچستان میں عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے مقتدرقوتوں کی متنازعہ الیکشن ،نتائج کی تبدیلی،مرضی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی سازش کو مسترد کر دیا سب کو ملکر ملک وقوم کی یکجہتی واتحاد اورجائز مینڈیٹ کے حصول کیلئے آوازبلند کرنا چاہیے جماعت اسلامی کو کراچی ،خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں ہرادیاگیا جماعت اسلامی کی جیت کی راہ ٴْمیں ملک وملت دشمن قوتیں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جیتی ہوئی سیٹیں چھینی جارہی ہے ۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔کراچی کو جماعت اسلامی سے چھین کر دہشت گردوں ،بوری بند لاشوں ،بھتہ خوری کی پیداوارایم کیو ایم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کو کمائی کا ذریعہ ،نتائج کو تبدیل ،مرضی کے امیدواروں کوکامیاب کرنے سے حالات خراب ،جمہوریت ،پارلیمنٹ اور ملک وملت کا نقصان ہوگا ۔بڑے پیمانے پر دھاندلی ،نتائج تبدیل کرنے ،مرضی کے امیدواروں کو لانے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔