رائل ماڈل کمیونٹی ہائی سکول چھتر کلاس میں 24 ویں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیاگیا

منگل 26 مارچ 2024 13:43

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) رائل ماڈل کمیونٹی ہائی سکول چھتر کلاس میں 24 ویں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رائل ماڈل کمیونٹی ہائی سکول چھتر کلاس کی 24 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج ادارہ میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف ارگنائزر تحریک انصاف ضلع مظفراباد و سابق مشیر چوہدری زیاد قاسم ایڈوکیٹ تھے۔

تقریب کی صدارت پروفیسر نثار علی خان نے کی۔ جب کہ راجہ منظور ایڈوکیٹ تقریب کے چیف ارگنائزر تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کی سعادت راجہ خضر عقیل نے حاصل کی۔ طلبہ و طلبات نے حمد باری تعالی،نعت شریف،ترانے تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے سامعین سے داد حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زیاد قاسم ایڈوکیٹ پروفیسر نثار علی خان,راجہ منظور ایڈوکیٹ، راجہ گل فراز خان،حافظ راجہ خالد قیوم خان، راجہ عامر گلفراز خان،نصیر ربانی اور سردار محمد یونس خان نیازی سمیت مقررین نے دارا کی بہترین کارکردگی پر پرنسپل سٹاف اور انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔