q ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں کل سے ملک بھر میں داخل ہونگی۔اٹھائیس مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اکتیس مارچ کو بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔انتیس اور تیس مارچ کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔

(جاری ہے)

ستائیس اور اکتیس مارچ کو چترال دیر سوات شانگلہ سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔اکتیس مارچ کو مری گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔اٹھائیس سے تیس مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔انیس سے تیس مارچ کے دوران سندھ اور بلوچستان کے چند ایک مقامات پر تیز بارش ہوگی۔بارش کے موجودہ سپیل کے دوران آندھی اور جھکڑ بھی چلیں گے۔بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔بارش اور آندھی سے گندم کی فصل کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔سیاح پہاڑی علاقوں کے سفیر سے گریز کریں۔