Live Updates

بیرسٹر صاحب بشری بی بی 74کروڑ کے تحائف چوری ،عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں‘ عظمیٰ بخاری

خوش قسمت ہیں جوجیل کی بجائے اپنے بیڈ روم میں مزے سے شہد کھاتے ہوئے سزا کاٹ رہی ہیں‘ وزیراطلاعات پنجاب

بدھ 27 مارچ 2024 16:18

بیرسٹر صاحب بشری بی بی 74کروڑ کے تحائف چوری ،عدت میں نکاح کیس میں مجرم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر صاحب بشری بی بی 74کروڑ کے تحائف چوری کرنے میں مجرم ڈکلیئر ہو چکی ہیں، دوسرے کیس میں بشری بی بی عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں، بشری بی بی خوش قسمت ہیں جو جیل میں ہونے کی بجائے اپنے بیڈ روم میں مزے سے شہد کھاتے ہوئے سزا کاٹ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا،اب وہ اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو ان کی جان کو خطرہ کیسے لاحق ہو گیا ، اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، پانچ سال سے پاکستانی قوم آپ لوگوں کے ہر روز نئے ڈرامے دیکھ رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے پاس آپ کے علاوہ اور بھی بہت کام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات