
جب کابل سے تعاون میسر نہیں تو پھر بارڈر پر تمام انٹرنیشنل قوانین نافذ کرنا ہوں گے
پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، بارڈر پر دہشتگردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہوگی، پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفری سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 27 مارچ 2024
19:27

(جاری ہے)
موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے۔
اور دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہو گی۔ اسطرح دونوں ممالک روایتی اچھے ھمسایوں کیطرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ انشاءاللہ۔ مزید برآں بشام میں چینی باشندوں پر دہشتگردوں کا حملہ کی ترجمان دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بیشام کے قریب دہشت گردانہ حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں،آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی۔ہم ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.