میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار نا قابل فراموش ہے،عامر عبدالغفار لون

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے سابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر،ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما مادر ملت و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کو ان کی 56 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ میر واعظ کشمیر نے قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار نا قابل فراموش ہے میرواعظ کشمیر ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت تھے۔ جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک نازک دور میں انہوں نے جس تدبر اور ثابت قدمی سے ریاست کے مسلمانوں کی راہنمائی کی وہ تاریخ میں زندہ رہے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمدیوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور انہیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ کشمیری عوام کے سچے بہی خواہاں تھے۔

جنہوں نے ایک طرف انہیں اسلامی تعلیمات سے نواز نے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو دوسری طرف انہیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیا۔ان کی نگاہ دوربین نے دیکھ لیا تھا کہ مسلمانوں میں جس چیز کی کمی ہے وہ اتحاد اور اتفاق ہے جس کے بغیر کوئی بھی قوم اپنے قومی مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :