وزیراعظم کاسلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کا خیرمقدم ، اس قرارداد پر فوری عملدرآمد ہونا چاہئے،شہباز شریف کا غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب
بدھ 27 مارچ 2024 22:40
(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رمضان کا مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے بلکہ قربانی اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ضرورت مند اور مجبور افراد کے ساتھ احترام اور دیکھ بھال کے جذبہ کو فروغ دیتا ہے، یہ مقدس مہینہ امن، ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، آج ہمیں لازوال اقدار کی بہت ضرورت ہے، ہمارا آئین سب کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے، ہم نے کئی سالوں میں متعدد پالیسی، قانونی اور مثبت اقدامات کئے ہیں، پاکستان میں ہر ایک کو عبادت گاہوں میں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کی اجازت ہے، پاکستانی معاشرے کے اس پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان امن پسند ملک کے طور پر عالمی برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں جو ماہ رمضان میں بھی ظلم وبربریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے منصفانہ حق کی جدوجہد کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کےفوری نفاذ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیں اور اس پر فوری عملدرآمد ہونا چاہئے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چند ہفتے قبل ہماری حکومت نے پرامن انتخابی عمل کے بعد اقتدار سنبھالا ہے، گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ملکی مفادات کی ترویج کے لئے ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔\932مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.