پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ،گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی شکایت

درد کم کرنے کیلئے ڈاکٹر پرویز الٰہی کو پین کلر دے رہے ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 28 مارچ 2024 12:48

پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ،گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کو گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی شکایت ہے،ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی۔ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ درد کم کرنے کیلئے ڈاکٹر پرویز الٰہی کو پین کلر دے رہے ہیں۔ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز پمزہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔پرویز الٰہی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کوپمزہسپتال کی انتظامیہ نے پرویز الٰہی کو ہسپتال میں داخل کر لیا تھا ،ڈاکٹروں نے طبعیت میں بہتری نہ آنے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کوہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق پرویزالٰہی کے کچھ مزید ٹیسٹ کئے جانے تھے جس کیلئے ان کا ہسپتال میں ایڈمٹ ہونا ضروری ہے ۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی پسلیوں میں فریکچر ہے،سابق وزیر اعلی پنجاب کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے،پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں،پرویز الٰہی کو آفیسر وارڈ میں کمرہ نمبر 15 آلاٹ کر دیا گیاتھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پولیس چیک اپ کیلئے آج صبح اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو چیک اپ کیلئے گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے پر پمز ہسپتال منتقل کیاتھا۔ پرویز الٰہی کا پمزہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا گیاتھا۔پرویزالٰہی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اوران کا سی ٹی سکین بھی کیاگیا جبکہ ان کا ایم آر آئی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے تھے۔