راجستھان، ہندو توا غنڈوں نے مسجد نظر آتش کر دی ، بہیمانہ تشدد سے 12مسلمان زخمی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:42

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بھارتی راست راجستھان کے علاقے چتور گڑھ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا اور تقریباً 12 افراد کو بہیمانہ تشدد کر کے زخمی کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈے ڈھول پیٹتے ہوئے مسجد کے پاس پہنچنے جب اس میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

کچھ مسلمانوں نے ڈھول کی آواز پر اعتراض کیا جس پر ہندو تواغنڈے مشتعل ہوئے اور مسجد کو آگ لگا دی ۔

انہوںنے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 12مسلمان زخمی ہو گئے ۔ ہندو فرقہ پرستوں نے واقعے کی ایک ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ ویڈیو میں ہندو غنڈوں کومسجد کو نذرآتش کرتے اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :