م*امت مسلمہ کی زبوں حالی کے خاتمے کے لیے غزوہ بدر مشعل راہ ہے ، مولانا خلیل احمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

ؑکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا خلیل احمد مرکزی سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلی مولانامیاں محمداجمل قادری مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی احمدعلی ثانی صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے یوم غزوہ بدر کی موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی زبوں حالی کے خاتمے کے لیے غزوہ بدر مشعل راہ ہے امت مسلمہ کی عزت وقار اور سربلندی جہاد میں ہے مظلوم مسلمان جب جہادی میدانوں کے شہوار بننے کا ارادہ کرلیں تو پھر وقت کے فرعونوں کی طاقت کے بت پاش پاش ہو جاتے ہیں جہاد کی برکت سے امت مسلمہ نے دنیا پر حکمرانی کی انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان ایمان افروز معرکہ بدر کی یاد آج صدیوں بعد بھی مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کردیتی ہے، اس عظیم غزوہ کے ذریعے حق و باطل، کفر و شرک کے درمیان امتیازواضع ہوا ، اور اس غزوہ نے دنیا پر ثابت کردیا کہ فتح و کامرانی کا راز سامان و وسائل کی فراوانی نہیں ،بلکہ جذبہ اور ایمان سب سے بڑی قوت ہے انہوں نے کہا کہ غزوہ بدرایک عظیم انقلاب کی بنیاد ثابت ہوا مسلمان نے جب اپنی تاریخ نہیں بھولی تو دنیا پر کامرانی کرتے رہے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین قراردادوں سے آزاد نہیں ہوگا آزادی کا معیار غزوہ بدر ہے [نسل در نسل فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا کیا کردار رہا ہے۔