حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن اقدامات بھی کررہی ہے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
جمعرات 28 مارچ 2024 21:50
(جاری ہے)
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کےنو منتخب پینل کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معیشت کی بحالی کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محصولات کی وصولی کے نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ارب روپوں سے زائد کے محصولات کے مقدمات عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التواء ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا جس کا مقصد اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین انٹرپرینیورزکی حوصلہ افزائی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں پریس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیک نیوز بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ صحافی برادری ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے وفد کے شرکاء سے کہا کہ صحافی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے ۔ وزیراعظم نے وفد کو صحافی برادری کو درپیش تمام مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ان کی ذمہ داریاں نبھانے میں جہاں جہاں حکومت کی مدد درکار ہوگی ہم اس حوالے سے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔\932مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.