Live Updates

میاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی ، چودھری شاہدعلی خان

عوامی ریلیف کی فراہمی کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،نائب صدر یوتھ ونگ کی گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورڈویژن کے نائب صدرچودھری شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت غریب عوام کو بھرپور عوامی ریلیف فراہم کرے گی ،عوامی ریلیف کی فراہمی کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز عوام دوست پالیسیاں بنارہے ہیں جس سے ملک میں رہنے والے غریب عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ہوگا 12 ارب روپے کی چینی دالیں گھی اور دیگر اشیا ضروریات زندگی پر سبسڈی دے کر میاں محمد شہباز شریف نے شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا ہے عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور مہنگائی،بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، شریف برادران کے سنہری کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد کر کے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا ہنر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے کے پاس نہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوام کے ریلیف کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات