فورٹ عباس احتجاجی ریلی ، فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فورٹ عباس میں فلسطین یک جہتی شہریوں کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی

ریلی ٹھوکر چوک سے شروع ہوکر ہسپتال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

Amir Sultan عامر سلطان جمعہ 29 مارچ 2024 16:06

فورٹ عباس (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) اسرائیل نامنظور ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی ٹھوکر چوک سے ہسپتال چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل نامنظور کے نعرے درج تھے ۔ پلے کارڈز پر غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرو کے نعرے بھی آویزاں تھے۔

ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ آج غزہ کے عوام پانی سے محروم ہیں ہم دنیا بھر کے عوام سے کہتے ہیں کہ امریکی حکومت سے مطالبہ کریں کہ غزہ میں جارحیت کو بند کیا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں حماس کی غاصب اسرائیل کے مقابلہ میں مزاحمت کے بارے میں کہا کہ حماس پیچھے نہیں ہٹے گی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں دوریاستی حل کی بات کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح فریا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔  عرب حکومتوں کی جانب سے حماس پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ مسلح جدوجہد ختم کر دیں تاہم پاکستان کے عوام عرب حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کئے جائیں۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کسی صورت اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور تسلی کرنے کی بات کو قبول نہیں کریں گے۔ قائد اعظم کے نظریہ کو تبدیل کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کے مجرم ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے غزہ میں بچوں کا قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا اور مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔