سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کروڑوں روپے مالیت کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور کو تمام مکتبہ فکر افراد کی موجودگی میں آگ لگا کر تلف کردیا
جمعہ 29 مارچ 2024 17:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ 2ماہ کے دوران فیصل آباد پولیس نے پتنگ بازی کی سوشل میڈیا پر آن لائن فروخت کے3 پیج چلانے والے 36افراد کو گرفتار کیا اس کے علاوہ 2634مقدمات درج کرتے ہوئے 2644افرا د کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد پتنگیں، لاکھوں مالیت کا خام مال، 6300کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 11فیکٹریاں، 08مشینیں، 850چھوٹے بڑے دوکان دار جو کہ پتنگیں فروخت کرتے تھے گرفتار کئے۔
پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھی پولیس نے متحر ک ہو کر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 271افراد کو گرفتار کر کے 161بندوکیں، پسٹل، کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں میگزین قبضہ میں لے کر مقدمات درج کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف تا حکم ثانی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرا سیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈ یننس میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے بعد مقدمات میں گرفتار پتنگ بازوں کی زمانتیں نہیں ہو ں گی بلکہ ان کو سزا بھی زیادہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھی احتسابی عمل جاری ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر محمد اسلم بھلی، سپریم انجمن تاجران چیر مین امین بٹ، ممبر پنجاب بار فاروق ڈوگر، فیصل آباد بار صدر میاں انوارالحق، سیکر ٹری پریس کلب میاں کاشف، DPPمظفر علی رانجھا، اساتذہ و طلبا نے بھی شرکت کی اور انہوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تما م سول سوسائٹی جن میں صنعتکا روں، تاجروں، وکلا، صحافی کمیونٹی کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے پولیس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس کام میں ان کے شانہ بے شانہ کھڑے ہیں اور پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔علما ء اکرام نے سٹی پولیس آفیسر کو یقین دہانی کروائی کہ جمعہ کے خطبہ کے دوران پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے تمام ضلع کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور ساتھ ہی جمعہ کے دوران نمازیوں میں آگاہی بھی فراہم کی گئی کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں اورپیاروں کو دور رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.