
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
جمعہ 29 مارچ 2024 19:49
(جاری ہے)
اسی طرح کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے 03 طلبہ جن میں 02 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی شامل ہیں کواسکالرشپ کے چیک تفویض کئے گئے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، اسکالرشپ سے صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ ان میں تدریس وتحقیق کا جذبہ مزید پروان چڑھتاہے۔بدقسمتی سے تعلیم پاکستانی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں،تعلیم وتحقیق پر صرف ہونے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اور جن اقوام نے تعلیم وتحقیق پر سرمایہ کاری کی ہے آج دنیا ان کی طرف دیکھتی ہے اور تعلیم سے بہرہ مند اقوام دنیا پر راج کررہی ہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ کردارکی تعمیر کے بغیر تعلیم بے مقصد ہے،بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جھوٹ بولناعام اوردھوکہ دہی کو آرٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جولمحہ فکریہ ہے۔ہمیں دنیا کا احتساب کرنے کی فکر کے بجائے اپنے آپ سے آغاز کرناچاہیئے۔سندھ ایچ ای سی کی جانب سے طلبہ کی مالی معاونت اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اسکالرشپ کی فراہمی لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔قبل ازیں انچارج اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان نے اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار اور اس سلسلے میں ہونے والی جانچ پڑتال اوردیگر تفصیلات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ الجامعہ کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کی بناء پر مذکورہ اسکالر شپ کا بروقت اجراء ممکن ہوسکاہے۔تقریب میں اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر فیاض وید ،رئیس کلیہ علوم پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر نوشین رضا ،مختلف شعبہ جات کے صدوراور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔#مزید تعلیم کی خبریں
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.