ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 29 مارچ 2024 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل)ہفتہ کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ،وسطی/بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں سبی9،ژوب ، کوئٹہ (سمنگلی) 2، بارکھان ایک ، گلگت بلتستان میں استور 7، بگروٹ 5،ہنزہ 4، بونجی 3، گلگت، سکردو 2، چلاس ایک ،خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی)، دروش 6،کاکول، مالم جبہ، پٹن 5، میرکھانی 4، چترال ایک ، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 5، راوالاکوٹ 3، مظفر آباد(ایئر پورٹ، سٹی) ایک،پنجاب میں سیالکوٹ (ایئر پورٹ 4، سٹی 2)، راولپنڈی (کچہری 2، چکلالہ ایک)، جھنگ، منڈی بہائوالدین،مری2، حافظ آباد، کوٹ ادو اور ملتان (ایئر پورٹ) میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40 اور چھور 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔