موسمیاتی تبدیلی ، وفاقی دارالحکومت میں آب و ہوا کے لچکدار بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنا ضروری ہے، سیمینارسے مقررین کا خطاب
جمعہ 29 مارچ 2024 20:30
(جاری ہے)
ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ماحولیاتی طور پر خوشگوار بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے شجرکاری مہم کے دوران چھوٹے پودے لگائے جاتے تھے جن کی اکثریت ضائع ہو جاتی تھی تاہم اب سی ڈی اے پہلے کے مقابلے میں تین گنا اور 6 فٹ سے زیادہ اونچے پودے لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں سرخ، نارنجی، نیلے اور سبز رنگ کے چار روٹس پر میٹرو بس سروس ہے جبکہ مزید تین روٹس شامل کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے آئی سی ٹی میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے منصوبے بھی چلا ئے جا رہے ہیں۔پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) عاشق نواز نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت وفاق کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا لیکن یہ ایک وسیع کاروباری مرکز بھی بن گیا ہے جس سے گنجائش سے زیادہ آبادی اور خدمات کا بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے قدرتی آبی ذخائر کچرے کے پھینکنے کے بعد آلودہ ہوگئے جس سے نالوں میں شہری سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت منیر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی کا مقصد چھوٹے شہروں کو آب و ہوا کے سمارٹ انفراسٹرکچر کے ساتھ رہنے کے قابل بنانے کے لئے سفارشات پر کام کرنا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو زینب نعیم نے”پاکستان میں شہری آب و ہوا کی لچک“کے عنوان سے رپورٹ پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی آبادی کا 55 فیصد شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پاکستان میں سب سے زیادہ شہری آبادی کے رجحانات میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور شہری ترقی کے درمیان گٹھ جوڑ پورے جنوبی ایشیا میں اہم اقتصادی شعبوں میں موجود ہے۔ موسمیاتی تبدیلی فضائی آلودگی اور شدید گرمی جیسے عوامل کی وجہ سے شہری علاقوں میں صحت کے موجودہ خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا کو بار بار آنے والے سیلاب کے خطرات کے پیش نظر 2030 تک سیلاب سے بچائو کے لئے سالانہ 215 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔علینہ کریم نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.