yپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

جمعہ 29 مارچ 2024 22:05

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صحافیوں اور پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق چیئر مین شہریار خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں سابق کپتان رمیز راجہ، راشد لطیف سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کے سیکرٹری عمران شیخ، نائب صدر صداقت مغل، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کونسل محسن رضا سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ اف لاہور کے وفد کی پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیاعالیہ رشید صاحبہ کے ساتھ ملاقات ہو ئی۔ جنرل سیکرٹری عمران شیخ نے فوٹو جرنلسٹ کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر ڈائر یکٹر میڈیا عالیہ رشید صاحبہ نے جی ایم رضا رراشد کو فوٹو جرنلسٹس کے مسائل فور طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پرفو ٹو جرنلسٹس کے وفد نے عالیہ راشید صاحبہ کوپریس کلب میں افطار ڈنر کی دعوت دی اور انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ ناصر رضا عمر فاروق اور اشفاق منظور بھی موجود تھے۔