اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے بم اور جنگی طیارے بھیجنے کا عندیہ

اسرائیل کو وہ سب کچھ نہیں ملا جو انھوں نے مانگا تھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

ہفتہ 30 مارچ 2024 12:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) رفح میں متوقع فوجی حملے کے بارے میں عوامی سطح پر خدشات کا اظہار کرنے کے باوجود امریکہ نے گذشتہ چند دنوں میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ کے باخبر حکام نے بتایا کہ نئی ہتھیاروں کی کٹس میں 1,800 MK84 دو ہزار پانڈ بم اور 500 MK-82 پانچ سو پائونڈ بم شامل ہیں۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس بران نے کہا کہ ہم بڑی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن انھیں وہ سب کچھ نہیں ملا جو انھوں نے مانگا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو اس وقت انہیں فراہم نہیں کی جا سکتیں، یا ایسی چیزیں جو ہم خاص طور پر نہیں چاہتے کہ ان کے پاس اس وقت موجود ہوں۔