Live Updates

64 لاکھ خاندانوں کو گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچایا گیا،عظمیٰ بخاری

عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،مخالفین کو فکر لگ گئی ہے کہ کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر نہ آجائے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 30 مارچ 2024 15:10

64 لاکھ خاندانوں کو گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچایا گیا،عظمیٰ بخاری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ2024 ء) پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 64 لاکھ خاندانوں کو گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچایا گیاہے، حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

مخالفین کو فکر لگ گئی ہے کہ کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر نہ آجائے، نوازشریف نے جتنا کام کیا ہر کونے پر ان کی تصویر ہونی چاہیے۔ آج آپ کے سامنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ماہ کی کارکردگی لیکر آئی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 30 پروگرام 30 دنوں میں شروع کئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔پنجاب میں 50 ہزار صارفین کو سولر پینل دینے جا رہے ہیں، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

30ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ 3 ماہ میں پنجاب کا پاورٹی سروے کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت تمام مستحقین کا ڈیٹا پنجاب حکومت اکٹھا کرے گی۔ کوڑاکرکٹ اٹھانے کیلئے 90 روز کا پروگرام شروع کیا گیا تھا، کوڑا ختم نہیں ہوا بلکہ اسے اٹھانے کا پہلا فیز شروع کیا گیا ہے۔ ہم ٹائم لائن کے ساتھ چل رہے ہیں، کوڑا اٹھانے کے حوالے سے جدید نظام لایا جا رہا ہے، پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں ری سائیکل پلانٹ لگایا جائے گا۔

نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔سیف سٹی کے کیمرے گزشتہ 3 سال بند رہے، اٹھارہ اضلاع میں جون تک سیف سٹی پراجیکٹ بننے جارہا ہے، اربوں روپے سے سڑکوں کی تعمیر ہونے جا رہی ہے۔پنجاب میں ایک دن میں 18 لاکھ پودے لگے ہیں، یہ کوئی بزدار دور والے پودے نہیں ہیں، تمام پودوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

عظمی بخاری نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی وزیراعظم بنا، پنجاب اور کے پی میں کوئی نیا میدان نہیں بنایا، جو میدان بنے تھے ان کی بھی تباہی کر دی گئی۔ انڈے،کٹے اور مرغیوں والی حکومت چلی گئی ہے۔ وہ بھی لوگ تھے جو کہتے تھے ٹماٹر اور پیاز کی قیمت کم کرنے نہیں آئے۔پی ٹی آئی والے تھوڑا پڑھ لیا کریں۔ کھیلتا پنجاب بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروگرام ہے۔

ہماری حکومت آئی ٹی سٹی اور ہسپتال بنائے گی، فری وائی فائی پروگرام شہبازشریف نے شروع کیا تھاجسے سابقہ حکمرانوں نے بند کر دیاتھا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ رائیڈرز کیلئے سیفٹی ایپ کا اجرا کیا گیا ہے، طلبا اور طالبات کو ماہ مئی میں بلاسود موٹرسائیکلیں دی جائیں گی، اوورسیز کی جائیداد منتقلی آن لائن ہوگی۔ خواتین کو پورے پندرہ فیصد کوٹہ ملے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات