کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیاراکین سیحلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا تھا، رپورٹ

ہفتہ 30 مارچ 2024 15:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین سیحلف نہ لینے پرسینیٹ کے انتخابات ملتوی کرنیکے معاملے پر اعظم سواتی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کروانا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کو سنے بغیر فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے جن کو سنا وہ ابھی منتخب ہوئے،حلف بھی نہیں لیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہیں ان کو نہیں سنا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا اور سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیاراکین سیحلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا تھا۔