بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34 سال مکمل

23سالہ حریت پسند مجاہد نوجوان اشفاق وانی نے 30 مارچ 1990 کو بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) 5 ستمبر1966 کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہونے والے حریت پسند نوجوان رہنما اشفاق مجید وانی فٹبال، ٹیبل ٹینس اور میراتھون کا بہترین کھلاڑی تھا 1985 کے بین الریاستی میراتھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا اشفاق مجید کا کھیلوں کی دنیا میں تابناک مستقبل تھا لیکن مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم اس اسپورٹس مین کو کھیلوں کے میدان سے جہاد کے میدان میں لے آئے ،اشفاق وانی معروف کشمیری رہنما مقبول بھٹ کی شہادت سے بے حد متاثر تھے انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے اشفاق وانی کی 3 سالہ جدوجہد نے وادی کشمیر میں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی، ہزاروں نوجوان تحریکِ آزادی ء کشمیر میں شامل ہوئے بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد کشمیری نوجوان اشفاق مجید وانی سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوئے اشفاق وانی بھارتی فوج کے لئے درد سر بن چکا تھا ،بھارتی فوج نے اشفاق مجید وانی کی گرفتاری کے لئے کئی آپریشن کئے بالآخر 30 مارچ 1990 کو رمضان المبارک کے تیسرے روزے میں یہ نوجوان حریت پسند 23 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ سرینگر میں مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا بعد میں ملنے والی اس روزے دار مجاہد کی ڈائری کے مطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت اسکی دلی خواہش تھی،آج اشفاق مجید وانی بظاہر دنیا میں نہیں لیکن وہ ہر حریت پسند کشمیری کے دل میں زندہ ہے۔