آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں آئین اور خواتین کیلئے مضبوط آواز بنے گی:راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:20

rلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں،آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقا بلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے۔

(جاری ہے)

این اے 207سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد کے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی آمد پارلیمان،آئین اور خواتین کیلئے مضبوط آواز بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی پارلیمان میں موجودگی عوامی و جمہوری حقوق کے شعور کا بین ثبوت ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مذید کہا کہ بی بی رانی کی صاحبزادی کیساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں،امید ہے پارلیمان بھی اپنی نوجوان اور با صلاحیت رکن سے بھر پور استفادہ کریگی۔