شہر اقتدار و قرب و جوار سمیت آزاد کشمیر بھر کی مساجد میں لاکھوں عاشقان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے

اتوار 31 مارچ 2024 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) شہر اقتدار و قرب و جوار سمیت آزاد کشمیر بھر کی مساجد میں لاکھوں عاشقان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے،رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزے کے بعد اہم ترین عبادت اعتکاف ہے۔ چناںچہ قرآن میں جس مقا م پر روزے کے احکام بیان فرمائے گئے ہیں، اُسی مقام پر اعتکاف کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

’’اعتکاف‘‘ کا مادہ’’ع ک ف‘‘ (عکف) ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کو روکنا یا رکنا، موتیوں کو لڑی میں پِرًونا، بالوں کو سنوارنا، یا کنگھی کئے ہوئے بال، اس اعتبار سے اعتکاف کا مطلب ہو گا۔ اپنے آپ کو تمام دنیاوی امور سے اللہ کی محبت میں روک لینا، اپنے آپ کو اللہ کی یاد پر جما دینا اور مسجد میں گوشہ نشین ہوکر اپنی منتشر فکرو خیال کو اللہ کے ذکر کی لڑی میں پُرو کر قرآن کی فکر سے ہم آہنگ کرنا اور اپنی روح کا تزکیہ کرنا یعنی ظاہراور باطن کو سنورانا بنانا ہے،ایس ایس پی مظفرآباد یسین بیگ نے چاروں تھانوں کے مہتمان کو کہا ہے کہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے جائیں،اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے گیے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ نیبکر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، معتکفین بھی خصوصی طور پر عبادت کا اہتمام کریں گے۔اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام اور کشمیریوں کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں-