شہراقتدار مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوریوں پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی

اتوار 31 مارچ 2024 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) شہراقتدار مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوریوں پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی، انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات اور رہنمائی اور ڈی آئی جی ٹریفک کے دبنگ احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ شروع کر دیا، بغیر کاغذات/بغیر ہیلمٹ/بغیر نمبر پلیٹ کمسن اور نو عمر موٹر سائیکل سواروں کی شامت گئی، گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا اور تنبیہ کے علاوہ جرمانے بھی کیے، ٹریفک پولیس انسپکٹر پیر عالم نے ہمراہ نفری قانون شکن نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے موٹرسائیکل چیک کیے اور انہیں تنبیہ کرنے کے علاوہ جرمانے بھی کیے، شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا تفریق ایسے موٹر سائیکل سواروں کو پابند سلاسل کیا جائے جو ون ویلنگ کے علاوہ غیرقانونی طور پر موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کر کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور لوگوں کی جان و مال کے لیے باعث خطرہ بنے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :