خالق حقیقی کی خوشنودی اور خدمت خلق اعلیٰ مثال دراصل اپنی ضرورت دوسرے انسانوں کیلئے قربان کرنے میں ہے ،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

اتوار 31 مارچ 2024 22:35

ں*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ خالق حقیقی کی خوشنودی اور خدمت خلق اعلیٰ مثال دراصل اپنی ضرورت دوسرے انسانوں کیلئے قربان کرنے میں ہے انہوں نے صوبے بھر کے استطاعت اور مخیر حضرات پر زور دیا کہ عبادتوں اور رحمتوں کے اس مقدس مہینے میں اپنی زکوٰة اور صدقات اپنے اردگرد موجود یتیموں اور بیواؤں، مریضوں اور فیس ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے والے ان غریب طلباء و طالبات کو عطیہ کریں.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام صاحب استطاعت اشخاص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مالی مدد و معاونت کرتے وقت جانیپہچانے مستحق رشتہ داروں اور ہمسایوں کی بجائے اجنبی افراد اور غیر رجسٹرڈ اداروں کو دینے سے انسانیت کی فلاح و بہبود کی بجائے ہماری اجتماعی تباہی و بربادی کا باعث بھی بن سکتا ہے کیونکہ انجانے میں آپکی ادا کرنے والی رقم کسی تخریب کار کے ہاتھوں بھی جاسکتی ہی.

لہٰذا بہت محتاط رہنے کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ حق صرف حقدار تک پہنچ جائی. انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں موجود نادار اور غریب لوگوں کی چھوٹی سی مدد سے وہ معاشرہ کے مفید شہری بھی بن سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی شخص زکوة و خیرات لینے کی بجائے اگلے سال زکواة دینے والوں کی فہرست میں شامل ہو جائے تو زکوٰة کی رقوم سے آپ بیک وقت کئی افراد کو چھوٹا کاروبار شروع کروا دینے میں مالی مدد فراہم کر سکتے اسطرح انکے خاندان بھی دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہی مالی معاونت کا نہ صرف بہترین مصرف ہوگا بلکہ وہ خود کام کرنے اور اپنے ہاتھ سے کمانے کے قابل ہو جائیں گے۔