عوام سے رابطہ ہماری اولین ترجیح ہے،چوہدری حامد حمید

پیر 1 اپریل 2024 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہمارا سرمایہ ہمارے دوست اور عوام ہیں، ان سے رابطہ ہی ہماری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی میاں محمد سلیم اور دیگر دوست احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے رابطہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں اور ہمارے دروازے اب بھی عوام کے لئے کھلے ہیں۔ عوامی خدمت اور عوامی رابطہ مہم روز اول سے جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گی۔