غ*ڈسٹرکٹ بار انتخابات، اے این پی کی ملگری وکیلان کو بھرپور کامیابی پر مبارکباد

ٰڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ثمرہارون بلور ش*ملگری وکیلان کی جیت عوامی نیشنل پارٹی اور باچا خان کے پیروکاروں کی جیت ہے

پیر 1 اپریل 2024 18:00

- پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ملگری وکیلان کی بھرپور جیت عوامی نیشنل پارٹی اور باچا خان کے پیروکاروں کی جیت ہے۔ملگری وکیلان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کی ہیں۔

عدلیہ کی آزادی ہو یا وکلا برادری کے حقوق کی جدوجہد ملگری وکیلان نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ بار انتخابات میں کامیابی پر ملگری وکیلان کو مبارکباد دیتے ہوئے ترجمان اے این پی پختونخوا ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں وکلا برادری پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

عدل اور انصاف کو درپیش خطرات کا ملگری وکیلان اور منتخب ذمہ داران بھرپورمقابلہ کریں گے۔

توقع کرتے ہیں کہ نو منتخب ذمہ داران اپنی آئینی اور تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ منتخب اراکین نظام عدل میں اصلاحات اور عوام کو انصاف کی جلد فراہمی میں بھی کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سمیت چارسدہ، صوابی، تخت بھائی، خیبر پبی، مومند، بنوں، ثمر باغ، کبل اور دیگر اضلاع میں ملگری وکیلان اور اتحادیوں کی کامیابی نیک شگون ہے۔ بھرپور کامیابی پر ملگری وکیلان کی صوبائی اور ضلعی کابینوں کے تنظیمی عہدیداران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔