پ*سی ٹی ڈی اور پولیس نے بشام واقعہ سے متعلق وفاق کو رپورٹ پیش کردی

پیر 1 اپریل 2024 18:20

ح*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) سی ٹی ڈی اور پولیس نے بشام واقعہ سے متعلق وفاق کو رپورٹ پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق شانگلہ پولیس افسران اور سی ٹی ڈی کی ٹیم بشام واقعہ سے متعلق وزیراعظم کی تشکیل کردہ جوائنٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئی سی ٹی ڈی اور پولیس نے واقعہ سے متعلق وفاق کو رپورٹ پیش کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹا کیے گیے شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاںبھی عمل میں لائی گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی،چائنیز کی کاونوے کے وقت چیمرز فعال تھے یا نہیں تفتیش شروع ہے غیرملکیوں پر حملے سے متعلق تھریڈز کی موجودگی سے متعلق بھی تفصیلات لی جارہی ہے گرفتار دہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ آگلے پیشی بھی دی جائے گی۔