غزہ جنگ، امریکی سینیٹر نے صدر جوبائیڈن کو متنبہ کردیا

نیتن یاہو بنیادی طور پر امریکی صدر کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں،سینیٹر ہولن

منگل 2 اپریل 2024 20:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) امریکی سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن کرس وان ہولن نے صدر جوبائیڈن کو متنبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر ہولن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو بنیادی طور پر امریکی صدر کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہولن کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا ہے کہ جو ابا امریکا مزید بم بھیج رہا ہے، جب تک اسرائیل غزہ کو مزید امداد کی اجازت نہیں دیتا، ہمیں مزید بم نہیں بھیجنیچاہئیں، امریکی ٹیکس کے پیسوں سے یک طرفہ بلینک چیک کے بجائے بدلے میں لے دیہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اثر و رسوخ کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، اثر و رسوخ کا ایک حصہ جارحانہ ہتھیار بھیجنا رہا ہے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کے باوجود انسانی تباہی کو روکا جاسکتا ہے، شمالی غزہ میں انسانی امداد کی ایک تہائی ترسیل کو پچھلے ماہ روک دیا گیا، شمال میں کراسنگ کو کھول کر امداد بھیجی جا سکتی ہے۔