Live Updates

سابق وزیراعظم عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے میں تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا

منگل 2 اپریل 2024 21:26

سابق وزیراعظم عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ سابق وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر شریک ملزمان سمیت مسلم لیگ ن کے موجودہ ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں، ملزمان کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کردی گئی تھی اور ان کی رہائی کا حکم بھی دے دیا تھا

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات