Live Updates

پی ٹی آئی نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے پر نہ اجلاس بلایا اور نہ حلف برداری ہوئی

کےپی حکومت آئین کو موم کی ناک کی طرح نہیں موڑ سکتی، کے پی کے والوں کو سب سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے، مریم نواز ہیلی کاپٹر نہیں ائیرایمبولینس خریدنے جا رہی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 اپریل 2024 18:42

پی ٹی آئی نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے پر نہ اجلاس بلایا اور نہ حلف برداری ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اپریل مارچ 2024ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے پر نہ اجلاس بلایا اور نہ حلف برداری ہوئی، کے پی حکومت آئین کو موم کی ناک کی طرح نہیں موڑ سکتی، کے پی کے والوں کو سب سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پولنگ زور و شور سے جاری، مخالفین تو اکا دکا ہیں۔

رات کو اپنی تمام سیٹیں واضح مارجن سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کے پی کے میں نہ کسی قانون نہ ضابطے کا اطلاق ہوتا ہے نہ کورٹ کی کوئی عمل داری ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اجلاس ہی نہیں بلایا نہ حلف برداری ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک اور آئین و قانون کی خلاف ورزی کا سہرا پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبائی اسمبلی بھاگ دوڑ کر رہی ہے لیکن الیکشن کے لئے تیار نہیں ہے۔

آئینی کی خلاف ورزی پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ دیکھ رہی ہے آپ آئین کو موم کی ناک کی طرح موڑ نہیں سکتے۔ کے پی کے والوں کو سب سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے۔ مریم نواز ہیلی کاپٹر نہیں ائیر ایمبولینس خریدنے جا رہی ہیں۔بیرسٹر سیف جھوٹی باتیں و پروپیگنڈہ کررہے ہیں پوری خبر کا پتہ نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی بوٹیاں استعمال ہوتی رہیں کوڑا اٹھانا بھی حکومتوں کا کام ہوتا ہے۔

بوٹی مافیا کا کوئی وجود پنجاب میں نہیں ہے باقی بوٹیاں والے بچوں کو بھی بوٹیاں سکھا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو سیف پیسج کیسے دلوائیں گھر جا کر حلف لے لیں۔  کے پی حکومت افطار کے بعد اٹھتی ہے کچھ نہیں کیا آج بھی کے پی لوگ ڈولیاں پر لٹکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو ووٹ بھی دیا تھا اور قومی اسمبلی و پنجاب میں بھی ساتھ دیا ہے۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات