لاہورہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول، نجی کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 15:19

لاہورہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول، نجی کوریئر کمپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔دھمکی آمیز خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عابد عزیز اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے موصول کروائے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ، سی ٹی ڈی اور فرانزک ٹیموں کے افسران و اہلکار فوری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور خطوط کی فرانزک کا عمل شروع کر دیاگیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ناصر رضوی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجودقع پر موجود رہے ۔