پرویز الٰہی ،مونس الٰہی و دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ

بدھ 3 اپریل 2024 17:59

پرویز الٰہی ،مونس الٰہی و دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،مونس الٰہی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی، پی پی 32سے چودھری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی۔