Live Updates

طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہوا، معیشت بہتر ہوئی، جب جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو آتا ہے، یہ تمام چیزیں ملک کیلئے بہت اچھی ہیں،نجکاری کے ذریعے ریونیو موصول ہو گا، ان تمام مثبت رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو ترقی ہوگی، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، ہمیں معیشت کو سیاست کی نظر نہیں کرنا ہے، ایک بڑی اتحاد کا بتایا گیا مگر اس میں کون کون شامل ہیں یہ نہیں بتایا گیا، ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، مجھے خوشی ہے، یہ ایک اچھی چیز ہے،ملک ہے تو سیاست ہے، معاشی استحکام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں، ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی، عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس

جمعرات 4 اپریل 2024 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہوا، معیشت بہتر ہوئی، جب جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو آتا ہے، یہ تمام چیزیں ملک کیلئے بہت اچھی ہیں،نجکاری کے ذریعے ریونیو موصول ہو گا، ان تمام مثبت رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو ترقی ہوگی، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، ہمیں معیشت کو سیاست کی نظر نہیں کرنا ہے، ایک بڑی اتحاد کا بتایا گیا مگر اس میں کون کون شامل ہیں یہ نہیں بتایا گیا، ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، مجھے خوشی ہے، یہ ایک اچھی چیز ہے،ملک ہے تو سیاست ہے، معاشی استحکام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں، ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں، معیشت کے استحکام کی بنیاد ہماری پچھلی 16 ماہ کی حکومت میں رکھی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری آ رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے، پی آئی اے کا خسارہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں قومی ایشوز پر سیاست کرنی چاہیے، معاشی استحکام کی طرف آگے جانا چاہیے ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی، مثبت اشاریئے اور رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک ہے تو سیاست ہے، معاشی استحکام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ معیشت کی بہتری اور قومی مفاد کے لئے پوری قوم اکٹھی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے داسو جا کر چینی انجینئرز سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں، ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اے پی پی کے حالیہ واقعہ کا تحقیقات کا حکم دیا ہے، اے پی پی کی تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کر کے وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات