&احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی جسکی وجہ سے انکی سرجری ناکام ہوئی، علی ترین

احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھیج رہے ہیں، جہاں ماہر سرجن ان کا معائنہ کریں گے : مالک ملتان سلطانز

جمعرات 4 اپریل 2024 17:56

ئ ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کا علاج انگلینڈ سے کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی جس کی وجہ سے ان کی سرجری ناکام ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز نے کہنی کی انجری کے باوجود احسان اللہ کو پی ایس ایل 9 میں ریٹین کیا جس کا مقصد ملتان سلطان کے فیزیو، اسٹرینتھ کنڈیشننگ کوچ کے ساتھ کام کرنا تھا۔علی ترین نے بتایا کہ احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھیج رہے ہیں، جہاں ماہر سرجن ان کا معائنہ کریں گے۔ پی سی بی نے ہمیں احسان اللہ کے انگلینڈ میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔