فلسطین کے مسلمانوں کی مدد ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ بن چکا ہے‘جماعت اسلامی

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مسلم حکمران غیرت ایمانی اور اتحاد امت کا مظاہرہ کریں‘ضیاء الدین انصاری

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اورسیکرٹر ی جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا ہے،فلسطین کے مسلمان بقاء اسلام کی جنگ لڑے رہے ہیں، فلسطین کے مسلمانوں کی مدد ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ بن چکا ہے،قبلہ اول کی حفاظت کرنے والوں کی مدد ہرمسلم ممالک اور فرد پر فرض ہوچکی ہے۔

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام سراج الحق کی اپیل پرآج 5 اپریل نماز جمعہ کے بعد مساجد کیباہر اور اہم شاہراؤں پر مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف بھرپورر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اورتمام مساجد میں ممبرو محراب کے ذریعے علماء و مشائخ خطبہ دیں گیجبکہ کراچی کے بعد لاہور میں 21 اپریل کو یوم القدس کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام کیا جائے گا جس میں مردو خواتین اور بچے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اہلیان لاہور کل جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے یوم القدس احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔انشاء اللہ عیدالفطر کے موقع پر بھی فلسطین کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گااور نماز عید سے قبل بڑی عیدگاہوں، مساجد میں شہریوں میں فلسطینی جھنڈے، پٹیاں اور بیجز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں پریس کانفرس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر 5 اپریل کو شہر بھر میں یوم القداس منانے کا اعلان کرتیہوئے کیا۔

قائدین نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں جب ہمارے گھروں میں مختلف اقسام کے کھانوں کیساتھ سحرو افطار کیے جارہے ہوتے ہیں وہاں فلسطین میں مظلوم مسلمان بچوں ، بوڑھوں نوجوانوں ، ماؤں، بہنوں اور بٹیوں کا قتل عام جاری ہے۔ صہونی فوجوں نے مسجد اقصی میں رمضان المبارک کی عبادات پر مکمل پابندی لگا دی ہے ، غزہ کے بے گھروں مسلمان خوراک، علاج معالجہ او ردیگر انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ قائدین نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین کے حل تک فلسطینی مسلمانوں کی مددحمایت کو ہر سطح پر جاری رکھے گی۔