آصف زرداری سے روسی سفیر کی ملاقات، صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

روس کیساتھ توانائی ،بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں ،آصف زرداری

جمعرات 4 اپریل 2024 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں ،روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے روسی بینکوں کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی ترغیب دے۔جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو نے ملاقات کی ۔

صدر نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر پیوٹن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا اور عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا ۔صدر مملکت کا ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے میں 130 معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے ، دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں،روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے ۔روسی سفیر نے ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔روسی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔