الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 5 اپریل 2024 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جمعہ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔پنجاب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر محمود کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر محسن نقوی آزاد حیثیت جبکہ جنرل نشسٹ پر سنی اتحاد کونسل کے حامد خان، ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس بھی کامیاب ہوئے۔پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کامیاب ہوئے۔پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر (ن )لیگ کی انوشہ رحمان اور بشریٰ انجم بٹ کامیاب ہوئیں۔پنجاب سے اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن )کے خلیل طاہر کامیاب قرار پائے۔