Live Updates

شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹادیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2024 20:59

شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹادیا گیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے فوکل پرسن نام دیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کیا تھا۔بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات